Bazm e Urdu Latest Questions

Sajid
  1. کیوں نہ ہو یہ ہم کو پیاری عید میلادالنّبی ﷺ مومنو! ہے فضل باری، عید میلادالنّبی ﷺ مصطفیٰﷺ کےنام کی ہے یہ منادی صبح وشام رات دن ہے ذکرِ جاری عید میلادالنبی ﷺ اور بھی عیدیں تو ہیں اسلام میں اے دوستو! ساری عیدوں سے ہےپیاری عید میلادالنّبی ﷺ بجھ گئے آتش کدے،بت تھر تھرا کر گر گئے کفر پر ہے ضرب کاری، عیدRead more

    کیوں نہ ہو یہ ہم کو پیاری عید میلادالنّبی ﷺ
    مومنو! ہے فضل باری، عید میلادالنّبی ﷺ

    مصطفیٰﷺ کےنام کی ہے یہ منادی صبح وشام
    رات دن ہے ذکرِ جاری عید میلادالنبی ﷺ

    اور بھی عیدیں تو ہیں اسلام میں اے دوستو!
    ساری عیدوں سے ہےپیاری عید میلادالنّبی ﷺ

    بجھ گئے آتش کدے،بت تھر تھرا کر گر گئے
    کفر پر ہے ضرب کاری، عید میلادالنّبی ﷺ

    کفر کا ہے خاتمہ، اِس پُر مسرت عید سے
    دینِ حق کی آبیاری، عید میلادالنبی ﷺ

    باب میلادالنبی ﷺہے ترمذی میں دیکھ لو
    منکروں پر کیوں ہےبھاری، عید میلاد النبیﷺ

    یہ ثُوَیبہ کی خلاصی سے ہوا ہے آشکار
    ہے ریاض ایک فیض جاری عید میلادالنبیﷺ

    شاعر۔مفتی محمد ریاض الدین قادری

    See less
    • 0
Husna Ansari
  1. جہاں نظر محمدﷺ کا نشانہ ٹھر جاتا ہے تو پھر چلتا ہوا یکدم زمانہ ٹھہر جاتا ہے قسم کھا کر میں کہتی ہوں کہ غارِ ثور پہ جاکر زمانے بھر کے یارو کا یارانہ ٹھہر جاتا ہے چلا گھر سے یہ عزم لیکر نبوت کو مٹا دونگا پڑی نظرِ محمدﷺ تو دیوانہ ٹھہر جاتا ہے گواہ ہے مسجد نبوی کی دیواریں کہ سجدہ میں جوکندھوں پر نواسہ ہRead more

    جہاں نظر محمدﷺ کا نشانہ ٹھر جاتا ہے
    تو پھر چلتا ہوا یکدم زمانہ ٹھہر جاتا ہے

    قسم کھا کر میں کہتی ہوں کہ غارِ ثور پہ جاکر
    زمانے بھر کے یارو کا یارانہ ٹھہر جاتا ہے

    چلا گھر سے یہ عزم لیکر نبوت کو مٹا دونگا
    پڑی نظرِ محمدﷺ تو دیوانہ ٹھہر جاتا ہے

    گواہ ہے مسجد نبوی کی دیواریں کہ سجدہ میں جوکندھوں پر نواسہ ہو تو نانا ٹھہر جاتا ہے

    جہاں حق کو بچانا ہو جہاں باطل مٹانا ہو
    وہاں میرے محمدﷺ کا گھرانہ ٹھہر جاتا ہے

    کہا جبرئل سے رب نے میرے محبوبﷺ کو لے آ
    تو تلیاں چوم کر انکو جگانا ٹھہر جاتا ہے

    نبیﷺ کے بعد محفل میں جو ذکرِ چار یار آیۓ
    نبیﷺ کے چار یاروں کا یارانہ ٹھہر جاتا ہے

    خوشا قسمتِ ابوبکرؓ و عمرؓ کی حشر تک انکا
    نبیﷺکے ساتھ روضہ میں ٹھکانا ٹھہر جاتا ہے

    شبِ معراج آقاﷺ بیٹھ جایئں جب سواری پر
    تو پھر واپس پلٹنے تک زمانہ ٹھہر جاتا ہے

    جہاں انکی نگاہوں کا نشانہ ٹھہر جاتا ہے
    وہاں اپنا تو اپنا بیگانہ بھی ٹھہر جاتا ہے۔۔۔حسنی تبسم انصاری

    See less
    • 0