کوثر ناگ کی تعریف

کوثر ناگ کی تعریف

1 Answer

  1. کوثر ناگ کشمیر کے ضلع کولگام کے نور آباد میں واقع ایک بہت اونچی جھیل کا نام ہے۔ یہ جھیل لمبائی میں تقریبا دو کلو میٹر اور چوڑائی میں آدھا کلو میٹر ہے۔ اس جھیل کا راستہ کشمیر کے ایک اور خوبصورت آبشار اہربل کے پاس سے ہو کر گزرتا ہے۔ کوثر ناگ کے آس پاس اونچی اونچی پہاڑیاں ہیں۔ بہت سے سیلانی دور دور سے اس خوبصورت جگہ کو دیکھنے کے لیے آتے رہتے ہیں۔ یہ جھیل اہربل سے تقریبا تیس کلومیٹر کے راستے پر واقع ہے۔

    • 0