نفس کی کتنی اقسام ہیں؟

1 Answer

  1. نفس کی تین اقسام ہیں
    ۱.نفس امارہ
    ۲.نفس لوامہ
    ۳.نفس مطمئنہ

    نفس امارہ : یہ کفار کی نفس ہے یعنی اللہ کی ذات سے منکر،کرنے والے ،توحید سے انکار کرنے والے۔نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت کے منکر،سنت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم سے منکر،قران پاک کے منکر۔
    اس نفس کا ذکر قران میں اللہ تعالی سورہ یوسف آیت نمبر ۵۳
    ”وماابرى نفسى ان النفس لاماره باسو آلاما رحم ربى غفور رحيم. “
    ترجمہ:
    اور میں اپنے آپ کو اچھا نہیں کہتا کیونکہ نفس تو برائی ہی کی ترغیب دیتا ہے مگر وہ جس پر میرے رب نے کرم کیا،بے شک میرا رب بخشنے والا مہربان ہے۔

    نفس لوامہ:- مومن کی نفس کہ وہ کوئی کام قران وسنت کہ خلاف کرے تو اسکا ضمیر اس کو ملامت کرے اور وہ اپنے کیے پر نادم ہو جائے اور توبہ تائب ہو جاے۔

    جب انسان کو اللہ کی پہچان ہو جائے اور اللہ کی ذات کو سمجھنے لگ جائے تو ہی نفس اس کو آگاہی دیتی ہے اور یہ اپنے ہر عمل کا حساب کرنے لگ جاتا ہے اور ہر نادانی پر ملامت کرتی ہے۔
    اس نفس کا ذکر قران پاک میں اللہ سورہ قیامہ میں آیت نمبر ۱،۲
    لا اقسم بيوم القيمته.ولا اقسم بالنفس الوامه.
    ترجمہ: میں قیامت کے دن کی قسم کھاتا ہوں۔اور میں قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو برائی پر ملامت کرے۔

    جب آپ اللہ کے بتائے ہوے راستے پر چلتے ہیں تو آپ کی نفس اللہ کےقبضے میں چلی جاتی ہے تو آپ کا ہر عمل اللہ کے تابع ہو جاتا ہے۔اور جب آپ شیطان کی راہ پر چلتے ہیں تو آپ کی نفس شیطان کے قبضے میں چلی جاتی ہے اور آپ کا ہر عمل شیطان کے تابع ہو جاتا ہے۔

    نفس مطمئنہ : یہ انبیا کرام کی نفس ہے،یہ خالص لوگوں کی نفس ہے ،ایمان میں خالص ،وہ جو قران اور سنت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے ہوے ہیں۔

    اس نفس کا ذکر اللہ پاک قران پاک سورہ فجر آیت نمبر۴۷،۴۸
    يايتها النفس المطمئنة -ارجعى الى ربك راضية مرضية-
    ترجمہ: اے وہ نفس جس نے اطمینان حاصل کر لیا تو اپنے رب کی طرف واپس چل،اس طرح کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی۔

    اس نفس کے حامل لوگوں کو اللہ بشارت دے رہا ہے جنت کی اور ساتھ اللہ انکو اپنی ذات سے راضی ہونے کی عرضی کر رہا ہے ۔یعنی اللہ ایسے لوگوں کا مقام بتا رہا ہے جو نفس مطمئنہ کے حامل ہیں اور یہ بھی خوش خبری دے رہا ہے کی میں تجھ سے راضی ہوں۔

    • 0