میرغلام رسول نازکی کی زندگی مختصراً بیان کیجیے۔

میرغلام رسول نازکی کی زندگی مختصراً بیان کیجیے۔

1 Answer

  1. میر غلام رسول نازکی بدھوار 4 ربیع الاول1328ھ 1910ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد میر غلام مصطفی نازکی نے1911 میں سرینگر سے ہجرت کرکے بانڈی پورہ میں سکونت اختیار کی۔ غلام رسول نازکی کا بچپن وہی گزرا۔ انہوں نے فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم وہیں اپنے والد سے حاصل کی جو عربی اور فارسی کے بڑے عالم تھے۔

    چھٹی جماعت پاس کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے وہ سرینگر چلے آئے۔ اسلامیہ ہائی سکول سرینگر سے مڈل کا اور پنجاب یونیورسٹی سے منشی کا امتحان پاس کیا۔ اسی دوران والد کا سایہ ان کے سر سے اٹھ گیا اور اب گھر میں آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔ چنانچہ انہیں ہندواڑہ میں عربی و فارسی کے استاد کی حیثیت سے ملازمت کرنی پڑی۔

    ملازمت کے دوران ہی انہوں نے منشی ،عالم ،میڑک ، منشی فاضل،ادیب فاضل اور ایف اے کے امتحانات پاس کیے۔ ادیب فاضل میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔1943 میں مشہور ماہر تعلیم اور اس وقت کے ناظم تعلیمات خواجہ غلام سیدین نے نازکی صاحب کو لٹریری اسسٹنٹ بنا کر اپنے ساتھ رکھا اور علمی رسالے” تعلیم جدید "کا مدیر مقرر کیا۔ اس رسالہ کے مدیر کی حیثیت سے نازکی نے ادبی حلقوں میں اچھی شہرت پیدا کی۔ 1948میں میر غلام رسول نازکی ریڈیو کشمیر جموں سے وابستہ ہوئے اور پھر ان کا تبادلہ ریڈیوکشمیر سرینگر میں ہوا جہاں سے وہ ملازمت سے سبک دوش ہو کر وظیفہ یاب ہوئے اور1997 میں اس دار فانی کو الوداع کہہ گئے۔

    • 0