علامہ اقبال کے حالات زندگی اور نظم نگاری مختصراً بیان کیجیے۔

1 Answer

  1. علامہ اقبال پنجاب کے مشہور شہر سیالکوٹ میں 1877ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کو علم و ادب سے بچپن ہی سے شوق تھا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی۔ پھر شمس العلما مولوی سید میر حسن جیسے فاضل اور مہربان استاد کی صحبت نے اقبال کے ادبی شوق اور ذوق میں ایک نئی روح پھونک دی۔

    بی اے کی تعلیم کے لئے علامہ محمد اقبال گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہوئے۔ یہاں پر پروفیسر آرنلڈ ا کی نگرانی میں ان کے نظریات میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔ یورپ کے سفر میں اقبال نے کئی ایک اکابر فاضل کی صحبت سے فیض اٹھایا۔ وہاں سے بیرسٹر بن کر ہندوستان لوٹے تو اپنی ساری توجہ برسٹل کے بجائے شاعری کیلئے وقف کر دی۔ پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں آپ فلسفہ کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ لیکن پروفیسری سے دست بردار ہو کر اپنی قوم کو خوابِ غفلت سے جگایا۔

    علامہ اقبال کے کلام میں خودی کی تعلیم کو خاصیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انسانیت کا تصور بہت بلند ہے۔ اقبال کے سینے میں اسلام اور مسلمان کے لیے بے انتہا درد تھا اور اسی درد نے انہیں ایک اعلی پائے کا مفکر و فلسفی اور شاعر بنا دیا۔

    • 0