سوال: کمپیوٹر نے ہماری زندگی کے ہر شعبے کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ تفصیل سے لکھیے۔
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور اردو ادب کے متعلق ہر طرح کے سوالات پوچھنے کے لئے بزمِ اُردو پر لاگ ان کریں اور اردو زبان کو ڈیجیٹالائز کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Create A New Account
Sajid
جواب: موجودہ دور کمپیوٹر کا عہد کہلاتا ہے۔کمپیوٹر بظاہر ایک مشین ہے لیکن یہ دوسری مشینوں سے مختلف ہے۔ بعض مشینیں ایک ہی طرح کا کام انجام دیتی ہیں جبکہ کمپیوٹر ایک ایسی مشین ہے کہ اس میں جس قدر معلومات اعدادوشمار دیئے جائیں یہ ضرورت پڑنے پر ہمیں چند سیکنڈوں میں فراہم کر دیتی ہے۔ کمپیوٹر کے ذریعے بچے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں اور اس پر کتابیں اور رسائل بھی مختلف زبانوں میں کمپوز کی جاتی ہیں اور ان کےپرنٹ نکال کر انہیں شائع بھی کیا جا سکتا ہے۔ بس اتنا ہی نہیں اس کے ذریعہ میزائل اور خلائی راکٹ بھی چھوڑے جا سکتے ہیں۔کمپیوٹر انسان کی طرح سوچ تو نہیں سکتا لیکن انسان سے کہیں زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ بہت سے کام انجام دے سکتا ہے۔