سوال : چند مثالیں دے کر سمجھائیے کہ محاورے کا اطلاق ان افعال پر ہوتا ہے جو کسی اسم سے مل کر حقیقی نہیں بلکہ مجازی معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔

1 Answer

  1. جواب : محاورے کا اطلاق ان افعال پر ہوتا ہے جو کسی اسم سے مل کر حقیقی نہیں بلکہ مجازی معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے اتارنا اس کے حقیقی معنی کسی جسم کو اوپر سے نیچے لانا ہیں۔
    مثلاً تار سے کپڑے اتارنا، شیلف سے کتاب اتارنا
    جبکہ نقل اتارنا، دل سے اتارنا محاورے کہلائیں گے۔ کھانا جس کے حقیقی معنی ہیں دانت سے چبا کر حلق میں اتارنا۔ مثلاً روٹی کھانا ، دوائی کھانا ،
    جبکہ دھوکا کھانا، ٹھوکر کھانا محاورہ کہلائیں گے۔

    • 0