سوال: مولا بخش کے کردار پر روشنی ڈالیے؟

سوال: مولا بخش کے کردار پر روشنی ڈالیے؟

1 Answer

  1. جواب: مولا بخش ایک محنتی انسان تھا اور وہ ہر مہینے کی تیرہ تاریخ کو کبھی چالیس کبھی پچاس اور کبھی سو روپے اپنی بیوی سکینہ کو بھیجتا تھا اور اس کا نام مولا ہے۔ لیکن منی آرڈر لکھواتے وقت اپنا نام مولا بخش لکھواتا ہے۔ مصنف کہتا ہے کہ جب پہلی بار میں نے اس سے منی آرڈر فارم پر لکھنے کے لیے اس کا پتہ پوچھا تو اس نے اپنا نام مولابخش بتایا اور کہا کہ پتہ آپ اپنا ہی لکھ دیجئے۔

    مولابخش پست قد کا گھٹا ہوا ،سیاہی مائل آدمی تھا۔ اس کے کان کی لو تھوڑی سی کٹی ہوئی تھی اور گالوں کی دونوں طرف کی ہڈیاں باہر نکلی ہوئی تھیں۔ سینہ چکلا اور گردن بھری بھری لیکن اوسط درجے کی لمبی تھی۔ آنکھوں میں چمک تھی داہنے ہاتھ کی شہادت والی انگلی کا ناخن نکلا اور لمبا تھا۔

    • 0