سوال: مثنوی کی مختصر تعریف بیان کیجیے۔

سوال: مثنوی کی مختصر تعریف بیان کیجیے۔

1 Answer

  1. جواب: مثنوی مسلسل اشعار کے ایسے مجموعے کو کہتے ہیں جس میں ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں ہر شعر کے قافیے الگ الگ ہوتے ہیں۔ مثنوی کے اشعار کی تعداد مقرر نہیں ہوتی۔ اردو میں طویل اور مختصر دونوں طرح کی مثنوی لکھی گئی ہیں۔ طویل مثنویوں میں میر حسن کی سحرالبیان اور دیا شنکر نسیم کی مثنوی گلزار نسیم بہت مشہور ہے۔

    مثنوی میں رزم و بزم، حسن و عشق ،پند و نصیحت ، ہر طرح کے موضوعات نظم کیے جا سکتے ہیں۔ قدیم مثنویوں میں زیادہ تر عشقیہ قصے اور مذہبی و اخلاقی مضامین نظم کیے گئے ہیں۔ ان عشقیہ قصوں میں وہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں جو نثری داستانوں میں ملتی ہیں۔ فوق فطرتی عناصر کے علاوہ مثنویوں میں اس زمانے کی تہذیب و معاشرت کی جھلکیاں بھی ملتی ہیں۔ حالی اور آزاد کے اسلوب کے زمانے سے مثنویوں کے اسلوب اور موضوعات میں نمایاں فرق آیا ہے۔ اس کے بعد اس میں مختلف موضوعات و مسائل نظم کیے جانے لگے ہیں۔

    • 0