سوال: فیض احمد فیض کی زندگی مختصراً بیان کیجیے۔

1 Answer

  1. فیض احمد فیض کی پیدائش 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ کے قریب ایک گاؤں میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم چرچ میشن اسکول سیالکوٹ میں ہی حاصل کی۔ فیض احمد فیض نے اعلی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ یہاں سے انگریزی میں ایم اے کرنے کے بعد انہوں نے انگریزی لیکچر کی حیثیت سے اپنی ملازمت کا آغاز 1935ء میں امرتسر کے ایک کالج سے کیا۔ بعد میں لاہور آ گئے جہاں وہ پڑھتے بھی رہے اور ٹریڈ یونین سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا۔

    تقسیم سے چھ مہینے پہلے فیض کو” پاکستانی ٹائمز” کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔ لیکن تین برس کے اندر اندر پاکستانی فوج کے چند افسروں کے ہمراہ انہیں راولپنڈی سازش کیس میں گرفتار کر لیا گیا اور چار برس تک وہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے۔ اور چار سال کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

    فیض کا پہلا مجموعہ” نقش فریادی "1945ء میں شائع ہوا لیکن ان کی شاعری میں انقلابی آہنگ قید کے زمانے میں پیدا ہوا۔ اور "دست صبا ” کی اشاعت سے ان کی شہرت بام عروج پر پہنچ گئی۔ ان کے کل سات مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ باقی مجموعوں کے نام یہ ہیں: ”زنداں نامہ، دست تہ سنگ ، سروادی سینا، شام شہر یاراں اور میرے دل میرے مسافر“ فیض کا انتقال 20 نومبر 1984ء کو لاہور میں ہوا۔

    • 0