سوال: عابد مناوری کی ادبی زندگی مختصراً بیان کیجیے۔

سوال: عابد مناوری کی ادبی زندگی مختصراً بیان کیجیے۔

1 Answer

  1. جواب: گوری نند بالی نام ،تخلص عابد27 مئی 1938 کو جموں میں پیدا ہوئے۔ ضلع جموں کے تحصیل اکھنور میں واقع گاؤں مناور ان کا وطن ہے۔1954 میں میٹرک پاس کرنے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے گھر سے کالج میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل نہ کرسکے۔ چنانچہ 1956ء میں حکومت کے محکمہ پنچایت میں ملازمت ہوگئے۔ 1964ء سے اکاؤنٹنٹ سروس سے وابستہ ہوئے جس کے تحت حکومت میں بطور اکاؤنٹنٹ آفیسر تعینات ہوئے۔

    شاعری کا آغاز کالج کی تعلیم کے آخری دنوں میں ہوا۔ پہلی غزل 1961ء میں کہی۔ غزلوں کا پہلا مجموعہ جون 1961میں ”بہار غزل“ کے عنوان سے چھپا۔ اس پر انہیں ریاستی کلچر آکادمی کی طرف سے سال کے بہترین تخلیق ہونے کا اعزاز ملا۔ دوسرا مجموعہ ”شمیم گل“ 1967ء میں زیور طباعت سے آراستہ ہوا۔ اس پر بھی انہیں ریاستی کلچر اکیڈمی کا پہلا انعام ملا۔ غزل کا تیسرا مجموعہ ”برجستہ“ 1984ء میں سامنے آیا۔

    ان کی غزلوں کا ایک مجموعہ دیونگری رسم الخط میں ”رم جھم“ کے نام سے شائع ہوا۔ اے جنت کشمیر کے نام سے 1966میں انہوں نے کشمیر سے متعلق نظموں کا ایک مجموعہ ترتیب دیا۔

    • 0