سوال: شاعر نے اس نظم میں کشمیر کی صبح کا منظر کس طرح پیش کیا ہے؟

1 Answer

  1. جواب: چکبست نے نظم ”کشمیر“ میں جو کشمیر کی مرقع نگاری کی ہے وہ کچھ اس طرح ہے : کہ صبح کے وقت کوہسار کے پھول جب مہکنے لگے اور ان کے ساتھ گھنی جھاڑیوں میں چڑیوں کا چہکنا اور پہاڑ پر شفق کی لالی اور بادلوں کے ٹکڑوں کا گھوم پھرنا عجب سماں پیدا کر رہا ہے۔ کشمیر ایک ایسی باغ کی طرح ہے جہاں ہر طرف چمن میں پھول کھل کھلاتے نظر آتے ہیں اور اس چمن پر سب کو ناز ہے اور یہ سارے جہان میں بہت ہی مشہور ہے۔

    • 0