سوال: سرسید احمد خان نے ایک دانا کا قول اور دوسرے کی رائے کا جو نتیجہ پیش کیا ہے وہ لکھیے۔

1 Answer

  1. جواب : سرسید نے ایک دانا کا عمدہ قول لکھا ہے کہ : ” انسان کی زندگی کا منشاء یہ ہے کہ اس کے تمام قوی اور جذبات نہایت روشن اور شگفتہ ہوں اور ان میں باہم نامناسبت اور تناقص واقع نہ ہو بلکہ سب کا مل کر ایک کامل اور نہایت متناسب مجموعہ ہو۔ “ سرسید احمد خان کہتے ہیں کہ ایک اور بڑے دانا شخص کی رائے کا نتیجہ ہے کہ آزادی اور اپنی خوشی پر چلنا جہاں تک کہ دوسروں کو ضرر نہ پہنچے ہر انسان کی خوشی اور اس کا حق ہے۔

    • 0