سوال: تنہا انصاری کی زندگی اور ادبی خدمات مختصراً پیش کیجئے۔

سوال: تنہا انصاری کی زندگی اور ادبی خدمات مختصراً پیش کیجئے۔

1 Answer

  1. جواب: تنہا انصاری کا اصل نام حسین علی انصاری ہے۔ ان کے والد کا نام حسین علی انصاری تھا۔ وہ ایک بڑے تاجر تھے اور علم و فضل میں شہرت رکھتے تھے۔ تنہا انصاری 4 فروری 1914ء کو دلنہ بارمولہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم دلنہ میں ہی حاصل کی۔ گھر میں سخت دشواریوں کے پیش نظر انھیں مڈل سکول پاس کرنے کے بعد ہی ملازمت کرنا پڑی۔

    پہلے محکمہ امداد باہمی میں مہر کی حیثیت سے کام کیا اس کے چھ ماہ بعد اپنے والد کی تقلید میں محکمہ تعلیم میں چلے آئے اور زندگی کے آخری ایام تک اڑتالیس سال مدرس کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ ملازمت کے دوران ہی انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے میٹرک، ایف اے ،منشی فاضل اور ادیب فاضل کے امتحانات پاس کیے اور 1953- 1954ء میں جموں کشمیر یونیورسٹی سے بی اے ، اور بی ایڈ کی ڈگریاں حاصل کیں۔

    ان کی قابلیت اور اعلی کارکردگی کے پیش نظر1943ء میں ان کا تقرر سرینگر کے ٹیچرز ٹریننگ اسکول میں اردو زبان کے استاد کی حیثیت سے ہوا۔ اس کے بعد ناظم تعلیمات کے لٹریری اسسٹنٹ مقرر ہوئے اور خلیفہ عبدالحکیم کے ساتھ منسلک رہے۔ 1960 میں حکومت ہند نے انہیں سال کے بہترین استاد ہونے کی بنا پر قومی ایوارڈ سے نوازا۔ تنہا انصاری اپنی ریٹائرمنٹ سے 19 دن قبل23 فروری1969 کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ تنہا انصاری نے اپنی شاعری میں کشمیر کے حسن و جمال کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔

    • 0