سوال: بہو جہاں آرا بیگم کے کردار کی خوبیاں بیان کیجئے۔

1 Answer

  1. جواب : بہو جہاں آرا بیگم امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی لیکن وہ صاف ذہن کی مالک تھیں۔ ان کے اندر انسانیت اور سادگی تھی۔ جب ساس کا خط پڑھا فوراً گھر جانے کے لئے تیار ہو گئیں اور گاؤں جانے سے پہلے گھر والوں کے لیے تحائف اور دوسرے سامان کا بندوبست بھی کیا اور گاؤں کے ماحول کے مطابق برقع بھی پہن لیا کیونکہ گاؤں میں بے پردگی پسند نہیں کرتے۔ ان کے ذہن میں یہ بالکل نہیں تھا کہ وہ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

    • 0