سوال: بڑے آدمی کے استقبال کی افسانہ نگار نے کیا جھلک دکھائی ہے؟

سوال: بڑے آدمی کے استقبال کی افسانہ نگار نے کیا جھلک دکھائی ہے؟

1 Answer

  1. This answer was edited.

    جواب : بڑے آدمی کے استقبال کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ سڑک پر سرخ بجری بچھی ہے، ہر طرف جھنڈیاں لگی ہوئی ہیں، پولیس کے سپاہی کھڑے ہیں، اسکولوں کے چھوٹے چھوٹے لڑکے نیلی پگڑیاں باندھے سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی جھنڈیاں ہیں، ان کے چہرے دھوپ سے تمتما رہے ہیں۔ ڈیڑھ گھنٹے سے کھڑے ہو کر انتظار کر رہے ہیں۔

    جب بچے آئے تھے تو بہت خوش تھے۔ آپس میں ہنس ہنس کر باتیں کر رہے تھے۔ اب گرمی اور پیاس کی وجہ سے پریشان ہو گئے اورکچھ بچے درخت کی چھاؤں میں بیٹھ گئے۔ استادوں کو اس بات کی فکر تھی کہ بڑے آدمی کا قافلہ خیر و خوبی سے گزر جائے۔ جب بڑے آدمی کا قافلہ وہاں سے گزرا تو بچوں نے بے دلی سے نعرے لگائے۔ اس کے بعد اپنی آزادی کا جشن منایا اور ہر طرف چہل پہل شروع ہوگئی۔

    • 0