سوال: برہما نے ان دیوتا کو کیا سندیس (پیغام) بھیجا؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور اردو ادب کے متعلق ہر طرح کے سوالات پوچھنے کے لئے بزمِ اُردو پر لاگ ان کریں اور اردو زبان کو ڈیجیٹالائز کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Create A New Account
Sajid
جواب: برہما ان دیوتا کے پاس رہتا تھا۔ایک دن برہما نے کہا کہ اے ان دیوتا ! تو دھرتی پر کیوں نہیں چلا جاتا۔ان دیوتا برہما کی بات سن کر دھرتی پر چلا جاتا ہے لیکن جب وہ دھرتی پر پہنچا تو اس کا قد بہت ہی اونچا تھا۔ پھر برہما نے سندیس بھیجا کہ یہ تو بہت مشکل ہے تجھے تھوڑا اور چھوٹا ہو جانا چاہیے۔ آدمی کا آرام تو دیکھنا ہوگا۔ دیوتا اب آدھا رہ گیا۔ لیکن برہما کو اس پر بھی تسلی نہ ہوئی اس نے پھر پیغام بھیجا۔ تو اب ان دیوتا ایک چوتھائی رہ گیا۔ اب اسے صرف تین آدمی ایک دوسرے کے کندھوں پر کھڑے ہو کر اس کے سر کو چھو سکتے تھے۔ پھر آدمی نے خود کہا کہ اے ان دیوتا تم اب بھی بہت اونچے ہو۔ ان دیوتا اب اور بھی چھوٹا ہو گیا۔ اب وہ آدمی کے سینے تک آنے لگا۔ پھر جب ان دیوتا کمر تک رہ گیا تو آدمی بہت خوش ہوا۔