سوال: برج نارائن چکبست کی زندگی مختصراً بیان کیجیے۔

سوال: برج نارائن چکبست کی زندگی مختصراً بیان کیجیے۔

1 Answer

  1. This answer was edited.

    پنڈت برج نارائن نام اور چکبست تخلص تھا۔ آپ ۱۸۸۲ میں فیض آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آپ نے لکھنؤ میں حاصل کی اور یہاں کے ایک مقامی گورنمنٹ کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے وکالت کا امتحان پاس کرکے لکھنؤ میں وکالت شروع کی۔ آپ کو بچپن ہی سے شاعری کا شوق تھا۔ ۱۹۲۶ میں جب آپ ایک مقدمے کے سلسلے میں رائے بریلی آئے تو وہاں آپ پر فالج کا حملہ ہوا اور آپ انتقال فرما گئے۔

    شاعرانہ خصوصیات

    کہا جاتا ہے کہ چکبست نے اپنی پہلی غزل نو یا دس سال کی عمر میں لکھی اور جلد ہی ایک اچھے شاعر کی حیثیت سے معیاری شاعری کرنے لگے۔ انہوں نے سماجی، سیاسی اور فطری مضامین پر نظمیں لکھیں اور آپ نے مندروں کی مذہبی اور دیومالائی کہانیوں کو نظم کیا۔ آپ کی اکثر نظمیں صاف اور سادہ اور آسان زبان میں ہیں۔ آپ کی نظموں میں منظر کشی اور تاثیر ہے آپ کی غزلوں میں الفاظ کی بندش اور ترکیب دیکھنے کی قابل ہے۔ چکبست کی غزلوں میں غالب کا اثر فلسفیانہ انداز میں اگر کم ہے لیکن بہت خوب ہے۔ زبان اور بیان پر آتشؔ کا اثر ہے۔

    • 0