سوال: ” اردو کہاں پیدا ہوئی“ عنوان کے تحت مقالے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے ان کو اپنے مختصر الفاظ میں تحریر کیجیے؟

1 Answer

  1. جواب: اردو کی پیدائش کے بارے میں ماہر لسانیات کے الگ الگ نظریات ہیں۔ مثال کے طور پر محمود شیرانی کا کہنا ہے اردو پنجاب میں پیدا ہوئی ، سید سلیمان ندوی کا کہنا ہے کہ اردو سندھ میں پیدا ہوئی، مسعود حسین خان کا کہنا ہے اردو دہلی میں پیدا ہوئی۔ الغرض ماہر لسانیات کے اپنی الگ الگ مختلف رائے ہیں لیکن اصل میں یہ ملی زبان ایک تہذیب کا نام ہے۔ ان تمام نظریات میں سب سے زیادہ معتبر جو نظریہ ہے وہ مسعود حسین خاں کا نظریہ ہے۔ انہوں نے اپنے اس قول کی وضاحت اپنی کتاب ’مقدمہ تاریخ زبان اردو‘ میں کی ہے۔ ہریانوی برج بھاشا اور کھڑی بولی ان تینوں بولیوں نے اردو زبان کے ارتقا میں اہم رول ادا کیا ہے۔

    • 0