سوالِ: چنتو ان دیوتا سے ناراض کیوں رہتا تھا ؟

1 Answer

  1. جواب: چنتو ان دیوتا سے اس لیے ناراض رہتا تھا کیونکہ اسے لگتا تھا کہ ساری پریشانیاں ان دیوتا کی وجہ سے ہی آتی ہیں۔ چنتو ایک غریب گونڈ تھا۔ جس کو پیٹ بھر کر بھی روٹی نہیں ملتی تھی۔ کھیتوں میں بھی اتنی فصل نہیں تھی کہ یہ غریب گونڈ دو وقت کی روٹی کھا سکے۔ زندگی بڑی مشکلوں میں گزر رہی تھی کہ اچانک وہاں سوکھا پڑ گیا۔ چنتو اور دوسرے لوگ تو اس کے عادی تھے۔ اسی کال میں اس کی بیوی ہلدی کے یہاں بچہ بھی پیدا ہو گیا۔چنتو جب امیروں کو دیکھتا کہ ان کے پاس تو کھانے کے لئے بہت کچھ ہے تو وہ غصے میں آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ اے دیوتا! تو اب امیروں کا ہو گیا ہے۔ اور تجھے صرف دھنوانوں کا ہی خیال ہے۔اسی وجہ سے وہ ہر وقت ان دیوتا سے ناراض رہتا تھا۔

    • 0