روز مرہ اور محاورہ میں کیا فرق ہے؟

روز مرہ اور محاورہ میں کیا فرق ہے؟

1 Answer

  1. This answer was edited.

    روزمرہ (USAGE)

    اہل زبان کی بول چال جس کے خلاف بولنا درست نہ مانا جائے روز مرہ کہلاتا ہے۔ آئے دن کی بجائے آئے روز بولنے سے معانی تبدیل نہیں ہوتے لیکن اہل زبان اس طرح نہیں بولتے۔  اہل زبان کی پیروی ضروری ہے۔

    محاورہ (IDIOMS)

    محاورہ کے لفظی معنی بات چیت کے ہیں۔ اصطلاح میں محاورہ الفاظ کا مجموعہ ہے جو اہل زبان کی بول چال میں اصلی معنی کے بجائے مجازی معنوں میں بولا جاتا ہے، محاورہ کہلاتا ہے۔ روزمرہ اور محاورہ میں فرق یہ ہے کہ روزمرہ میں الفاظ اپنے اصلی معنوں میں بولے جاتے ہیں جبکہ محاورہ میں مجازی معنوں میں۔ روزمرہ میں زیادہ الفاظ بھی ہوسکتے ہیں اور ایک لفظ بھی مگر محاورہ میں کم از کم دو الفاظ کا ہونا ضروری ہے۔ محاورہ گرائمر کی ذیل میں آتا ہے جبکہ روزمرہ قواعد کی حدود سے بالاتر ہوتا ہے۔ روزمرہ اور محاورہ میں کسی قسم کی تبدیلی روا نہیں رکھی جاتی۔ محاورہ میں امدادی افعال سے مشتق افعال بن سکتے ہیں مگر اسم میں تبدیلی نہیں کی جاتی۔ مصدر سے بھی حاصل مصدر بنائے جاسکتے ہیں۔ حالی نے جس تبدیلی کی طرف اشارہ کیا ہے وہ مصدر کی ہی تبدیلی ہے اور یہ تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ حوالہ کتاب: "نگارستان” از : "منصف خان سحاب” ص : 216..217

    • 0

Leave an answer

You must login to add an answer.