حیوانات میں ہم دردی کس طرح پائی جاتی ہے؟کوئی دو مثالیں دیجئے۔

حیوانات میں ہم دردی کس طرح پائی جاتی ہے؟کوئی دو مثالیں دیجئے۔

1 Answer

  1. ہم دردی حیوانات میں بھی پائی جاتی ہے، اس بات کی پہلی مثال یہ ہے کہ جنگلی بطخوں کا غول جب کسی کھیت میں اترتا ہے اور وہاں کسی طرح کا کھٹکا نہیں پاتا تو سب کے سب ایک صف باندھ کر دانہ چگتے ہیں ، مگر ان میں سے ایک بطخ نوبت بہ نوبت اپنے ہم جنسوں کی چوکسی کرتی ہے اور جب تک پہرا دیتی رہتی ہے ایک بھی دانہ نہیں کھاتی۔ حیوانات میں ہم دردی کی دوسری مثال یہ ہے کہ جب چیونٹا کہیں اناج کا ذخیرہ پاتا ہے تو کبھی تن پروری نہیں کرتا بلکہ اسی وقت اپنے ہم جنسوں کو خبر کردیتا ہے اور تھوڑی دیر میں لاکھوں چیونٹوں کو وہاں جمع کرلیتا ہے۔

    اس سبق کے خلاصے اور دیگر سوالات کے جوابات کے لیے یہاں کلک کریں

    • 0