حضرت خدیجہ الکبری آغازِ وحی میں آپﷺ کو کن الفاظ میں تسلّی دیتی تھیں؟

1 Answer

  1. جواب : حضرت خدیجۃ الکبریٰ جو نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد ۲۵ برس تک آپﷺ کی خدمتِ زوجیت میں رہی تھیں، زمانہ آغازِ وحی میں آپﷺ کو ان الفاظ میں تسلی دیتی تھیں :
    ” خدا کی قسم ! خدا آپ کو کبھی غم گین نہ کرے گا۔ آپ ﷺ صلہ رحمی کرتے ہیں ، مقروضوں کا بار اٹھاتے ہیں ، غریبوں کی اعانت کرتے ہیں ، مہمانوں کی ضیافت کرتے ہیں ، حق کی حمایت کرتے ہیں ، مصیبتوں میں لوگوں کے کام آتے ہیں۔“

    • 0