افسانہ اور ناول میں کیا فرق ہے؟

1 Answer

  1. افسانہ وہ مختصر کہانی ہے جسے ایک ہی نشست میں پڑھا جا سکے۔ناول اطالوی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں انوکھا،نرالا اور عجب۔

    افسانہ اور ناول میں بنیادی فرق

    1۔مختصر ہوتا ہے۔
    2۔ایک خیال ایک واقعہ اور ایک احساس کو پیش کرتا ہے۔
    3۔ایک ہی پلاٹ ہوتا ہے۔
    4۔اس کا انجام کچھ ایسا ہوتا ہے کہ قاری آخر میں کچھ تشنگی سی محسوس کرنے لگتا ہے۔
    5۔صرف ایک ہی نشست میں پڑھا جا سکتا ہے۔

    1۔طویل ہوتا ہے
    2۔زندگی کی رنگا رنگ اور ہمہ گیر وسعتوں کا ترجمان ہوتا ہے۔
    3۔ایک پلاٹ کے علاوہ کئی ضمنی پلاٹ ہو سکتے ہیں۔۔
    4۔ناول کا انجام بلکل واضح ہوتا ہے اور قاری کا زہن تکمیل کے احساس سے لبریز ہوتا ہے۔
    5۔۔اک نشست میں نہیں پڑھا جا سکتا بلکہ اس کے خاتمے کے لیے کئی دن لگ سکتے ہیں

    • 0