اردو کا پہلا ڈرامہ کونسا ہے ؟

1 Answer

  1. اردو ڈرامہ نگاری کی تاریخ میں پہلے ڈرامے کے تعین کیلئے کوشش و جدو جہد جاری ہے۔ مختلف محققین نے مختلف ڈراموں کو اردو ادب کا پہلا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ مثلاً عبد الحئ ،سید محمود، ڈاکٹر اعجاز حسین اور مولانا حامد حسن قادری نے کالی داس کے ڈرامے شکنتلہ کو ہی اردو ادب کا اولین ڈرامہ قرار دیا ہے۔ پروفیسر مسعود حسین اور ڈاکٹر اشرف نے نواب واجد علی شاہ کے ڈرامے ’’ رادھا کرشن ‘‘کو اولین ڈرامہ قرار دیا ہے۔ بادشاہ حسین نے ممبئی میں اسٹیج کئے گئے ڈرامے ’’بابو جالندھر ‘‘ کو اولین ڈرامہ تسلیم کیا ہے ۔پروفیسر احتشام حسین نے ’’ راجہ گوپی چندر ( ۱۸۵۲) ‘‘کو اولین ڈرامہ تسلیم کیا ہے۔ ڈاکٹر رام بابو سکسینہ اور ڈاکٹر ابو اللیث صدیقی نے امانت لکھنوی کے ڈرامے ’’ اندر سبھا (۱۸۵۳) ‘‘ کو اولین ڈرامہ تسلیم کیا ہے‌۔

    • 0